Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکراچی پریس کلب: گورننگ باڈی انتخابات، فاضل جمیلی صدر منتخب

کراچی پریس کلب: گورننگ باڈی انتخابات، فاضل جمیلی صدر منتخب


کراچی پریس کلب کے انتخابات میں فاضل جمیلی صدر منتخب ہوگئے۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل نے ایک بار پھر کلین سوئپ کردیا۔ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا تناسب 60 فیصد رہا۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل نے کامیابی حاصل کی۔ فاضل جمیلی 560 ووٹ حاصل کر کے صدر، سہیل افضل خان 604 ووٹوں کے ساتھ سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

عمران ایوب 668 ووٹ حاصل کر کے خزانچی اور محمد منصف 688 ووٹ  لیکر جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر عبدالحفیظ بلوچ، حماد حسین، کفیل احمد، مونا صدیقی، منظور شیخ، محمد فاروق اور قاضی یاسر کامیاب ہوگئے۔

نائب صدر کی نشست پر دی ڈیمو کریٹس کے امیدوار ارشاد کھوکھر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

کراچی  پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں 1507 میں سے 871 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کےلیے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں