Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationانار ایک فائدے انیک

انار ایک فائدے انیک


—فائل فوٹو

انار کو چھیلنا تو بہت مشکل لگتا ہے مگر اس کے رسیلے سرخ دانوں کو کھانے سے ساری محنت وصول ہو جاتی ہے۔

ذائقے میں مزیدار یہ پھل صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کو کھانے سے جسم صحت مند ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

انار کے چند فوائد جاننا آپ کے لیے اس پھل کا مزہ دوبالا کردے گا۔

خون کی کمی دور کرے

انار ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو جسم میں آئرن کی موجودگی بڑھاتی ہے۔دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔

امراض قلب اور فالج سے بچائے

انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

موٹاپے سے نجات

انار میں فیٹ نہیں ہوتا لہذا یہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات

اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پیئیں تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی۔

بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کریں

انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہو جاتی ہے۔

کینسر سے تحفظ

انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں