Saturday, January 4, 2025
ہومSportsسنچورین ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی کوششیں جاری

سنچورین ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی کوششیں جاری


تصویر بشکریہ کرک انفو

سنچورین ٹیسٹ جیتنے کے لیے چوتھے روز آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی کوششیں جاری ہیں۔

148 رنز کے ہدف کو پانے کے لیے آج جنوبی افریقا کے بیٹر ایڈم مارکرم نے 22 اور کپتان ٹمبا باووما نے صفر رنز کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ روز (تیسرے دن) ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنالیے تھے۔

قومی ٹیم گزشتہ روز 237 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے پہلی اننگ میں 211 رنز بنائے تھے جبکہ ہوم ٹیم نے 301 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجا کر 90 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں