Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsجنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی


سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، فتح کے ساتھ ہی پروٹیز کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا امکان روشن ہوگیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان 211 رنز پر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر 90 رنز کی برتری حاصل کی، دوسری اننگز میں قومی ٹیم 237 رنز پر آؤٹ ہوئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 148 رنز کا آسان ہدف دیا۔

تاہم تیسرے دن کے اختتام پر قومی باؤلرز نے پروٹیز بلے بازوں کو خوب پریشان کیا اور دن کے اختتام تک 27 رنز پر ان کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ اوپنر ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریان ریکلٹن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے اور ٹرسٹن اسٹبز صرف ایک رن بنا سکے۔

کھیل کا چوتھا روز پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کے نام رہا، چوتھے دن کا آغاز کرنے والے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باؤما نے 43 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم عباس نے پہلے مارکرم کو 37 اور پھر باؤما کو 40 رنز پر پویلین بھیج کر مہمان سائیڈ کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

ڈیوڈ بیڈنگھم بھی 14 رنز بناکر محمد عباس کا ہی شکار بنے، کائل ویریننے 02 رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، پہلی اننگز میں 81 رنز کی اننگز کھیلنے والے کوربن بوش کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دسویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے 26 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور مارکرو جانسن کے ساتھ ملکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس نے 6، نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں