Saturday, January 4, 2025
ہومBusiness2029 تک برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف وزیراعظم...

2029 تک برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف وزیراعظم اڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے آخری روز یعنی 31 دسمبر کو اڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا اور یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ اڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں