Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsنیتن یاہو پراسٹیٹ انفیکشن کا شکار، اسپتال میں داخل

نیتن یاہو پراسٹیٹ انفیکشن کا شکار، اسپتال میں داخل


اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پراسٹیٹ انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم کے پراسٹیٹ نکالنے کا مشورہ دیا ہے جس کے لیے سرجری آج ہوگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کو پراسٹیٹ نکالے جانے کی سرجری کے باعث کئی دن اسپتال میں رکھا جائے گا جس کے باعث ان کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم اصرار کرتے رہے ہیں کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کے دفتر کی جانب سے ان کے محاذ جنگ کے دوروں کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرکے ان کے اس دعوے کو مزید تقویت دی جاتی رہی ہے۔

تاہم ان کے اس دعوے کو اس وقت ٹھیس پہنچی جب گزشتہ برس نیتن یاہو کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ انہیں عارضہ قلب لاحق ہے، جس کے بارے میں وہ طویل عرصے سے جانتے تھے لیکن اسے عوام سے چھپائے رکھا تھا۔ اس مرض کے باعث نیتن یاہو کو پیس میکر لگایا گیا تھا۔

رواں سال کے آغاز میں نیتن یاہو ہرنیا کے آپریشن کے لیے بھی اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی غیر موجودگی میں اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیون قائم مقام وزیر اعظم ہوں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں