Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsباکسنگ ڈے ٹیسٹبھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں شائقین کرکٹ نے تمام...

باکسنگ ڈے ٹیسٹبھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں شائقین کرکٹ نے تمام ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالے



میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا انڈیا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے آسٹریلیا انڈیا ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا آل ٹائم نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ 

آسٹریلیا اور انڈیا کے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 51 ہزار 104 تماشائی آئے۔اس سے قبل 1937 میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ  3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا اور  آسٹریلیا انگلینڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تماشائیوں کا ریکارڈ قائم ہوا تھا جبکہ آسٹریلیا نے یہ ٹیسٹ میچ ڈان بریڈ مین کی قیادت میں کھیلا تھا۔ 

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں ایم سی جی میں پاک بھارت میچ میں 90 ہزار 293 تماشائی آئے تھے۔واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ زیادہ تر  آسٹریلیا میں مقبول ہے جو کرسمس کے بعد 26 دسمبر سے روایتی طور پر شروع ہوتا ہے جہاں میزبان ٹیم کا مہمان ٹیم سے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ ہوتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں