Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanسپریم کورٹ کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے...

سپریم کورٹ کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ


سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشاورتی اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا گیا اور کمشنر کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں مبینہ دھاندلی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ عہدے سے مستعفی

ذرائع کے مطابق انتخابات سے متعلق مقدمہ پر سماعت 19 فروری کو پہلے ہی مقرر ہے اور پہلے سے مقرر کردہ مقدمہ میں ہی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی کے الیکشن میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں