Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsچیمپئنز ٹرافی: سلمان بٹ نے ایونٹ کیلئے فیورٹ ٹیموں کے نام بتا...

چیمپئنز ٹرافی: سلمان بٹ نے ایونٹ کیلئے فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے


قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپئنز ٹرافی کی تین فیورٹ ٹیموں کے نام بتادیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایشیا میں کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان فیورٹ ہیں۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے مشکل کنڈیشن میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، چیمپئنز ٹرافی میں اب پاکستان ٹیم کو فیورٹ بننا چاہیے، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسری ٹیموں کو سرپرائز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دل سے آواز آرہی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بہترین کھیلے گی، اوپننگ کے لیے فخر اور امام کو بھی اسکواڈ میں لانا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ فخر اور امام، صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کرسکتے ہیں، عبداللہ اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ابھی فارم میں نہیں ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ سے متعلق کامران اکمل نے کہا کہ ویرات کوہلی کو کھلاڑی کو کندھا نہیں مارنا چاہیے تھا یہ ان کا لیول نہیں، وہ بڑا نام ہیں کسی کو امید نہیں تھی ایسی حرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنیل گواسکر کا غصہ بھی بجا تھا، کھلاڑی اہم موقع پر آؤٹ ہوا، ٹیم پر پریشر بڑھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں