Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsبھارت کے جسپریت بمرا بہترین اوسط کے ساتھ 200 وکٹیں  لینے والے...

بھارت کے جسپریت بمرا بہترین اوسط کے ساتھ 200 وکٹیں  لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط کے ساتھ 200 وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق میلبرن کرٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کینگرو بلے باز ٹریوس ہیڈ  کو پویلین کی  راہ دکھا کر جسپریت بمراہ نے اپنی  200 ویں وکٹ حاصل کی اور ٹیسٹ کرکٹ کے عظیم ترین فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

200 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے 85 باؤلرز میں سے صرف  12 نے بمراہ سے کم  میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا جب کہ بھارتی باؤلر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے 44ویں  ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

بولنگ اوسط کے لحاظ سے اگرچہ بمراہ 19.56 رنز فی وکٹ کے ساتھ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں  جب کہ اپنی پہلی 200 وکٹوں کے حصول کے لیے 4 ہزار سے کم رنز دینے والے دنیا کے پہلے باؤلر ہیں۔

42.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یعنی ہر7 اوورمیں ایک وکٹ لے کر جسپریت بمراہ صرف وقار یونس، ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا سے پیچھے ہیں، یہ تمام ہی فاسٹ باؤلرز نئی اور پرانی گیند کے ساتھ شاندار باؤلنگ کرنے کی صلاحیت کے حامل تھے۔

بمراہ کا جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ریکارڈ بھی شاندار ہے، وہ ان ممالک میں کسی بھی بھارتی فاسٹ باؤلر سے وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔

بمراہ کی پہلی 200 وکٹوں میں سے 64 وکٹیں ٹاپ تھری بلے بازوں کی تھیں، انہوں نے مخالف ٹیموں کے اوپنرز کو 50 بار اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بلے بازوں کو 14 بار آؤٹ کیا ہے، نمبر 4  اکثر ٹیم کا سب سے اہم بلے باز ہوتا ہے اور بمراہ نے نمبر 4 پر آنے والے بیٹر کو 30 بارآؤٹ کیا ہے، بمراہ کی ٹاپ فور وکٹوں کا تناسب مجموعی طور پر عالمی سطح پر ساتواں اور بھارت کا سب سے  بہترین تناسب ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں