Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپاکستان کی علاقائی سالمیت خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا...

پاکستان کی علاقائی سالمیت خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا مرکزی مسلم لیگ



پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطہ میں امن و امان اور تعاون کی پالیسی کو فروغ دیا جسے پاکستان کی کمزوری سمجھا گیا. پاکستان خطہ میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے اور پڑوسی ممالک سے بارہا اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود کا کہنا تھا کہ  پڑوسی ممالک کو دہشت گردوں کی کسی بھی قسم کی پشت پناہی اور مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے یہ مشترکہ مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے پاکستان نے ہمیشہ اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے نا کہ کسی ملک کی خودمختاری کو چیلنج کیا.دہشت گردی کے خاتمے کی خاطر پاکستان کی افواج اور ریاست کو حق حاصل ہے کہ وہ ہر حد تک جائے. ہر پاکستانی اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے اور قومی سلامتی پر ساری قوم متحد ہے. پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اپنی سرحدوں کا بھرپور دفاع کرنا جانتا ہے. پاکستان کے دفاع کا ناقابل تسخیر ہونا ایک مسلمہ حقیقت ہے، اس تاثر کو زائل کرنے کی تمام کوششیں ماضی کی طرح اس بار بھی ناکام ہونگی. 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں