Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldبنگلہ دیش: رمضان کے موقع پر پرائمری اسکولوں میں 28 دنوں کی...

بنگلہ دیش: رمضان کے موقع پر پرائمری اسکولوں میں 28 دنوں کی رہے گی چھٹی، 2025 کا تعطیل کیلنڈر جاری


جاری کیلنڈر میں موجود تعطیل کی فہرست کے مطابق بنگلہ دیش میں سرکاری پرائمری اسکول سال میں 76 دن بند رہیں گے، اس میں ہفتہ واری تعطیل شامل نہیں ہے۔

بنگلہ دیشی جھنڈا، تصویر آئی اے این ایس
user

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت گرنے کے بعد تشکیل عبوری حکومت میں لگاتار نئی نئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ محمد یونس کی قیادت والی حکومت نے ملک میں دہائیوں سے چلی آ رہی کئی چھٹیوں کو ختم کر دیا ہے اور کچھ چھٹیوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ’ڈھاکہ ٹریبیون‘ میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری پرائمری اسکولوں کے لیے 2025 کا تعطیل کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے جس میں آئندہ سال ہونے والی تعطیلات کی پوری تفصیل موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعطیل کی دی گئی فہرست کے مطابق بنگلہ دیش میں سرکاری پرائمری اسکول سال میں 76 دن بند رہیں گے۔ اس میں ہفتہ واری تعطیل شامل نہیں ہے۔ یعنی تعطیل کی مجموعی تعداد زیادہ ہوگی۔ بنگلہ دیش میں سرکاری پرائمری اسکولوں میں چھٹیوں کا یہ اعلان وزارت برائے پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن کے ڈپٹی سکریٹری محمد معراج الاسلام کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکلر میں کیا گیا ہے۔

چھٹیوں کا جو شیڈیول کیلنڈر میں دیا گیا ہے، اس کے مطابق پرائمری اسکولوں میں رمضان کی چھٹیاں 2 مارچ سے شروع ہوں گی۔ رمضان، عیدالفطر، جمعۃ الوداع اور بنگلہ دیشی یوم آزادی کی چھٹیوں کو ملا دیا جائے تو اس دوران اسکول لگاتار 28 دنوں تک بند رہیں گے۔ ان چھٹیوں کے بعد کلاسز 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔ عیدالاضحیٰ اور گرمی کی چھٹیوں کی بات کریں، تو اس کے لیے پرائمری اسکولوں میں 14 دنوں کی چھٹی رہے گی۔ چھٹیوں کا یہ مرحلہ 3 جون سے شروع ہوگا اور 22 جون تک چلے گا۔ کیلنڈر کے مطابق درگا پوجا کے دوران 7 دنوں کی چھٹی رہے گی اور ان 7 دنوں میں لکشمی پوجا اور فاتحہ یازدہم کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

مذکورہ بالا تعطیلات کے علاوہ بنگلہ دیش میں ہر سال کی طرح 3 ریزرو یعنی محفوظ تعطیلات بھی ہوں گی۔ یہ تعطیلات اسکول ہیڈ کے ذریعہ طے کی جائیں گی کہ انھیں کب لی جانی ہیں۔ ان چھٹیوں کا استعمال ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔ اسکول اسٹینڈرڈ پریکٹس کے مطابق مختلف قومی اور بین الاقوامی ایام اور مذہبی انعقاد کے لیے بھی تعطیلات ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں