بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے ایک بار پھر جنم لے لیا۔
کچھ ماہ قبل دونوں ستاروں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کا پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر خوب چرچہ رہا، ثانیہ اور شعیب کے مداح بھی یہ خبریں سن کر پریشان دکھائی دیے۔
ان خبروں کے بعد سے ہی ثانیہ مرزا اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر کچھ ایسی پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں جو یا تو خاندان سے متعلق ہوتی ہیں یا کچھ ایسی جو اشارہ کرتی ہے کہ ان کے ازدواجی زندگی میں اونچ نیچ ہو رہی ہے۔
تاہم ان سب کے باوجود بھی ثانیہ اور شعیب کی جانب سے ان افواہوں کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی جس کے باعث مداحوں کو تاحال علم نہیں کہ آیا دونوں اب بھی ساتھ ہیں یا نہیں۔
اب گزشتہ روز سابق ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک مرتبہ پھر شعیب ثانیہ کی طلاق کی خبریں چلائی جارہی ہیں۔
اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی، ہر چیز ہی مشکل ہوتی ہے لیکن انسان کو انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ کیا مشکل کام اپنے لیے منتخب کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام سے شعیب ملک کے ساتھ حالیہ تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی افواہیں نومبر 2022 سے سرخیوں میں ہیں تاہم انہوں نے اس وقت دم توڑا جب ثانیہ اور شعیب نے شو ‘دی مرزا ملک شو’ کے لیے ایک ساتھ شوٹنگ کی اور شعیب نے اظہار خیال کیا کہ انھیں عید کے دوران ثانیہ کی کمی محسوس ہوئی۔