Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsاداکارہ زینب شبیر سے منگنی، اسامہ خان کا بڑا انکشاف

اداکارہ زینب شبیر سے منگنی، اسامہ خان کا بڑا انکشاف


مقبول اداکار اسامہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ان کی منگنی ساتھی اداکارہ زینب شبیر سے ہونے کی بات کہنے کے بعد ان کے رشتے آنا بند ہوگئے۔

اسامہ خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ اب شوبز میں کیریئر بننے کے بعد ان کا شادی کرنے کا ارادہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ وہ خود سے 15 سال کم عمر لڑکی سے شادی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں 22 سال کی عمر کی لڑکی بھی شادی کے لیے مل گئی تو ان کی اور دلہن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہوگا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسامہ خان نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ بینک میں ملازمت کیا کرتے تھے اور اپنی تنخواہ سے وہ اس وقت سونا خرید کر رکھتے تھے۔

اداکار کے مطابق شوبز میں آنے سے قبل جب وہ اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ میں ہوتے تھے، تب وہ ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات میں بھی تھے۔

اسامہ خان نے بتایا کہ ایک بار شادی میں انہیں ایک لڑکی پسند آئی اور انہوں نے والدہ کو ان سے شادی کروانے کا کہا، جس پر والدہ انہیں لے کر اگلی رات لڑکی کے گھر گئیں، جہاں ان کی جانب سے بات کرنے سے قبل ہی لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ لڑکی کا رشتہ طے ہوچکا ہے اور اگلے ماہ ان کی شادی ہے۔

اپنے اہل خانہ پر بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ وہ دو بہنوں اور دو بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، ان کے تمام بہن اور بھائی شادہ شدہ ہیں۔

اسامہ خان نے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کورونا کے دور میں جب ان کے والد کو کورونا ہوا تو ان کے والد ڈر گئے تھے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں