Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistan’امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے‘

’امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے‘



(احمد منصور)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چُوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اور خاص طور پر کرم کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،امن معاہدہ طے پاگیا،کل گاڑیوں کا قافلہ رسد لے کر پارا چنار جائے گا۔امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چُوہدری نےکرم کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور خاص طور پر کرم کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اہل سنت اور اہل تشیع کمیونیٹیز کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے،دونوں کمیونٹیز کے علماء اور لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس امن معاہدے کے اوپر دستخط کروانے میں کردار ادا کیا۔

کل کُرم کے لئے گاڑیوں کا پہلا قافلہ سامان رسد لے کے پارا چنار کے لئے روانہ ھو گا،پولیس قافلوں کی حفاظت کرے گی، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی معاون ہونگے ،مقامی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون قابل ستائش ہے،مشران نے تنازعات کو پس پشت ڈال کر امن کے قیام کی راہ ہموار کی۔

صوبائی اور وفاقی حکومت امن معاہدے کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی،امن کمیٹیاں کسی بھی شرپسندوں کو قافلے یا معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گی،امن کمیٹیوں سے درخواست ہے کہ وہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم کرم کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر عمل درآمد اولین ترجیح ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں