Wednesday, January 8, 2025
ہومHealth and Educationپی ایم اے کے عہدیداروں کوپرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج کی مبارکباد

پی ایم اے کے عہدیداروں کوپرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج کی مبارکباد



(ویب ڈیسک)پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرالفریدظفرنے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کومبارک باددیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ عہدیدارشعبہ طب کی سربلندی اورکمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے کاوشیں بروئے کار لائینگے۔

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہونےوالے صدر پروفیسر ڈاکٹر ملک شاہد شوکت و دیگر عہدیداران ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر مریم فاریمہ،ڈاکٹر سید سلمان حیدر کاظمی اور ڈاکٹر ارم شہزادی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بلا مقابلہ انتخاب میڈیکل کمیونٹی کے ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں خطرناک وائرس، پاکستان نے بھی نگرانی بڑھا دی

پروفیسرالفرید ظفر نے امید ظاہر کی کہ پی ایم اے کے نو منتخب عہدیدار ہیلتھ پروفیشنلز کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور شعبہ طب کی سربلندی، ہیلتھ سیکٹر کی ترقی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں