Wednesday, January 8, 2025
ہومScience and Technologyچین نے 6 جی ٹیکنالوجی میں تاریخ رقم کردی

چین نے 6 جی ٹیکنالوجی میں تاریخ رقم کردی



بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین نے نومبر 2020 میں دنیا کا پہلا 6 جی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجا تھا، اب 5 سال بعد چین نے سیٹلائٹ سے زمین پر 6 جی سیٹلائٹ ٹرانسمیشن بھیج کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
روز نامہ امت نے ایک خصوصی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ چین کی جانب سے 100 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
کارنامہ سیٹ لائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔ 6 جی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک سیکنڈ میں دس فلمیں مکمل طور پر ڈاﺅن لوڈ ہوسکتی ہیں۔
چین کی ایرو سپیس کمپنی چینگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو (co) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے 6 جی کی آزمائش کے دوران 100 جی بی فی سیکنڈ امیج ٹرانسمیشن ریٹ سے ڈیٹا بھیجا۔
یہ گزشتہ ریکارڈ سے 10 گنا زیادہ سپیڈ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں