Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsپی ٹی آئی کا پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ اتحاد

پی ٹی آئی کا پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ اتحاد


پاکستان تحریک انصاف نے پختونخوا میں حکومت سازی کے معاملے پر پی ٹی آئی پی سے کامیاب مذاکرات کیے ہیں جس کی ضیا اللہ بنگش نے بھی تصدیق کردی۔

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی اور مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دو کامیاب ہوگیا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ترجمان ضیا اللہ بنگش نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کوٹے اور حکومت سازی کیلیے دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیموں نے معاملات دے کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے ایک ہونے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے۔ جس کے لیے دونوں پارٹیوں نے قانونی معاملات کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے، جو مخصوص نشستوں کے حصول سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق قانونی مسئلہ یا پیچیدگی نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب ارکان پی ٹی آئی پی میں شامل ہوجائیں گے۔

ضیا اللہ بنگش کے مطابق دونوں جانب کی قیادت کی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ پرویز خٹک کے استعفے کا تعلق دونوں جماعتوں کے یکجا ہونے سے نہیں بلکہ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

ضیا اللہ بنگش نے بتایا کہ پرویز خٹک کے بعد اب سابق وزیر اعلیٰ محمودخان پی ٹی آئی پی کے سربراہ ہیں ، وہی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر معاملات کی منظوری دیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں