Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے سے شدید...

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی قریبی ہسپتال منتقل



بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی، قریبی …

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے  جس کے بعد فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کومیلا وکٹورینز کے پریکٹس سیشن کے دوان کرکٹر مستفیض الرحمان کے سر گیند لگ گئی جس کے باعث خون بہنے لگا۔میتھیو فورڈ کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران شارٹ کھیلا گیا تھا تاہم فیلڈر گیند روکنے میں ناکام رہے اور بال مستفیض کے سر پر جالگی، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔اس کے بعد کھلاڑیوں نے اسے گھیرے میں لے لیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سٹریچر پر انتظامیہ میدان سے باہر لے گئی۔

واضح رہے کہ تیز گیند باز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے جاری سیزن میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انہوں نے 9 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں