Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsکمشنر راولپنڈی والے معاملے پر کارروائی جاری ہے: مرتضیٰ سولنگی

کمشنر راولپنڈی والے معاملے پر کارروائی جاری ہے: مرتضیٰ سولنگی


نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی والے معاملے پر کارروائی جاری ہے، ہمیں اداروں پر اعتماد کرنا چاہے۔

اسلا م آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلٰی تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، الیکشن کمیشن بھی سابق کمشنر کے معاملے پر کارروائی کررہا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ قانونی عمل چل رہا ہو تو انتظار کرنا چاہیے، آئین اور قانون کے تحت ہی الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنےکی سمری وزیراعظم کوبھجوائے گی، صدر سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکی درخواست کی جائے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں