Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsتحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کا اعلان

تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار قومی، پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کریں گے۔اس بات کا علان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہیر، عمر ایوب نے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور حسن روف نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرس کے آغاز پر بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر جیت چکی ہے۔

بیرسٹڑ گوہر نے اعلان کیا کہ قومی، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کےاراکین سنی اتحادکونسل میں شامل ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہمارامعاہدہ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن سےدرخواست کریں گے کہ ہمیں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سخت حالات میں ہم نے ایک دوسرے کوکندھا دینا ہے اور ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔

پرہس کانفرنس کے آغاز میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر کوخوش آمدید کہتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارےامیدواروں نےآزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،ہمارا مؤقف ہےآزادحیثیت سے کامیاب امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں