Friday, January 3, 2025
ہومBreaking Newsمعروف اداکارہ کا طلاق کے بعد سابق شوہرکے بارے میں بڑا بیان

معروف اداکارہ کا طلاق کے بعد سابق شوہرکے بارے میں بڑا بیان


پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی جینا اپنے سابق شوہر سے سیکھا ہے۔ 

باصلاحیت اور بے باک خیالات کا اظہار کرنے والی اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے دانیال راحیل سے اپنی نہیں بلکہ والدہ کی مرضی سے شادی کی اور گزشتہ چند برسوں میں خود کو قریب سے جاننے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں زندگی میں بہت کچھ دیکھ لیا ہے، جو تجربات اب ہیں اگر وہ شادی سے قبل ہوتے تو شاید صورتحال کچھ مختلف ہوتی لیکن اب جلد ہی پھر سے سیٹل ہو جاؤں گی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل مسلسل کام اور پڑھائی میں مصروف رہی اپنے لیے کبھی وقت ہی نہیں نکال سکی کہ خود کو جان سکوں، یہ دانیال راحیل تھا جو زندگی میں آیا تو معلوم ہوا کہ زندگی کیسے جیتے ہیں، زندگی میں ٹھہراؤ کتنا ضروری ہے۔

فریال محمود نے کہا اب نہ صرف زندگی میں ٹھہراؤ آگیا بلکہ اب زندگی جینا بھی سیکھ گئی ہوں، گزشتہ چند برسوں میں بہت کچھ سیکھا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں