Sunday, December 29, 2024
ہومWorldغزہ پر اسرائیلی بمباری جاری مزید 70 افراد جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری مزید 70 افراد جاں بحق



(ویب ڈیسک) فلسطینی خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ایجنسی نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھویٰ کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 ہلاک شدگان کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: یمن فوج کے میجر جنرل کی پر اسرا ر مو ت

قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی، خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر اصرار کررہی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران محمود عباس نےکہا کہ نیتن یاہو کی حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں بالخصوص رفح شہر پر اپنی جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتی ہے جس کا مقصد رفح سے لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کرنا اور ان کی جبری بے دخلی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

محمود عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت نے اجلاس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

فلسطینی صدر نے زور دیا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے فریم ورک کے اندر قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ فلسطینی عوام کی واحد آئینی نمائندہ اور کوئی نہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں