Saturday, January 4, 2025
ہومSportsچیئرمین پی سی بی کی دعوت پر آسٹریلین ہائی کمشنر پی ایس...

چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر آسٹریلین ہائی کمشنر پی ایس ایل میچ دیکھنے پہنچ گئے


فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ 

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ امن کا کھیل ہے، چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے۔ 

اس موقع پر نگراں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، پولیٹیکل سیکریٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں