Thursday, January 2, 2025
ہومHealth and Education’ہوسپٹل نمونیا‘ کیا ہے؟ اس کا روزانہ برش کرنے سے کیا تعلق...

’ہوسپٹل نمونیا‘ کیا ہے؟ اس کا روزانہ برش کرنے سے کیا تعلق ہے؟


—فائل فوٹو 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل مریضوں کو نمونیا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ روزانہ دانت صاف کرنے سے’ہوسپٹل نمونیا‘ (اسپتال سے لگنے والا نمونیا) کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اسپتال میں داخل مریضوں کو نمونیا اس وقت ہوتا ہے جب منہ میں موجود بیکٹیریا غلطی سے مریض کے ایئر ویز کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہوتے ہیں اور اسے متاثر کرتے ہیں، کمزور مدافعتی نظام والے مریضوں کو اسپتال سے لگنے والا ’ہوسپٹل نمونیا‘ ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

جے اے ایم اے انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک امریکی تحقیق کے مطابق  اسپتال میں قیام کے دوران روزانہ برش کرنے کا سادہ سا عمل ممکنہ طور پر جان لیوا انفیکشن ہونے کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔

روزانہ برش کرنے سے منہ میں بیکٹیریا کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس سے اسپتال سے لگنے والے نمونیا کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

محققین نے دنیا بھر میں 15 کلینیکل ٹرائلز کے نتائج کا تجزیہ کیا جس میں 2,786 مریض شامل تھے۔

اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ باقاعدگی سے برش کرنے کا براہِ راست  تعلق اسپتال سے لگنے والے نمونیا اور ICU میں ہونے والی اموات سے ہے، روزانہ برش کرنے سے آئی سی یو میں ہونے والی اموات اور اسپتال میں قیام کے دوران لگنے والے نمونیا کے خطرات نمایاں طور پر کم ہو جاتے ہیں۔

خاص طور یہ خطرات ان مریضوں میں کم ہوتے ہیں جو مکینیکل وینٹیلیشن پر منحصر کر رہے ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر برش کرنے کا تعلق میکینکل وینٹی لیٹر پر گزارے گئے کم دنوں اور ICU میں مختصر قیام سے بھی تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں