Saturday, January 4, 2025
ہومWorldچندہ جمع کرنے کیلئے منعقدہ ریس کے دوران دوڑ لگاتے نیوزی لینڈ...

چندہ جمع کرنے کیلئے منعقدہ ریس کے دوران دوڑ لگاتے نیوزی لینڈ کا رکن اسمبلی دم توڑ گیا



ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں ایک فلاحی تنظیم کے زیراہتمام ہونے والی ریس میں دوڑ لگاتے ہوئے 49سالہ رکن پارلیمنٹ افیسو کولنز انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق چائلڈ فنڈ نامی تنظیم کی طرف سے چندہ جمع کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں یہ ریس منعقد کی گئی تھی، جس میں اراکین پارلیمنٹ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
افیسو کولنز کے ساتھی اراکین پارلیمان کا کہنا ہے کہ ریس کے دوران اچانک افیسو کولنز بے ہوش ہو کر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی طرف سے بھی افیسو کولنز کی ناگہاں موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں