Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکراچی، ایئرپورٹ سے مسافر گرفتار، جعلی اماراتی درہم برآمد

کراچی، ایئرپورٹ سے مسافر گرفتار، جعلی اماراتی درہم برآمد



کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، جعلی اماراتی درہم برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق گرفتار ملزم کراچی سے شارجہ جارہا تھا، ملزم سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد کیے گئے ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق اسکین کے دوران بیگ کے نچلے حصے میں کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ سامان کی تلاشی پر 200 اور 500 مالیت کے جعلی یو اے ای درہم برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں