Thursday, December 26, 2024
ہومWorldوہ وقت جب امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو گالی...

وہ وقت جب امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو گالی دیدی  پھر کیا ہوا؟



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو گالی دی جس پر روس کے صدارتی ترجمان نے ردعمل  دیتے ہوئے  کہا کہ اس طرح کی زبان استعمال کر کے امریکہ دنیا بھر میں خود ہی بدنام ہو رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سان فرانسسکو میں فنڈز جمع کرنے کی تقریب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے جوہری خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے روسی صدر پوٹن کو گالی دیدی۔ انہوں نے جوہری خطرے سے موسمیاتی تبدیلی کو بڑا خطرہ قرار دیا۔

امریکی صدر کی گالی کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے روسی صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی اس طرح کی زبان استعمال کرنے سے صدر پوٹن کو فرق نہیں پڑتا۔ ایسی زبان استعمال کرنے والوں کا دنیا میں وقار گر جاتا ہے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جوبائیڈن اس طرح کی زبان استعمال کر کے ہالی وڈ کا ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں۔ کبھی صدر پوٹن نے جوبائیڈن کیلئے ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے، امریکہ ایسے کام کر کے خود ہی بدنام ہو رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں