Monday, January 6, 2025
ہومSportsسابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابراعظم اور ٹیم کے کوچنگ سٹاف بارے...

سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابراعظم اور ٹیم کے کوچنگ سٹاف بارے چشم کشا انکشاف کردیا



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابر اعظم اور ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے بارے میں چشم کشا انکشاف کیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ سابق کپتان بابر اعظم، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے 6ماہ قبل ٹیم کے فٹنس ٹرینر سے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس ان کی ترجیح نہیں ہے۔ چنانچہ لڑکوں کو آزادی سے کھیلنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب میں ٹیم ڈائریکٹر مقرر ہوا تو مجھے یہ بات ٹیم کے فٹنس ٹرینر نے بتائی۔جدید دور کی کرکٹ میں فٹنس سب سے اہم چیز ہے لیکن قومی ٹیم کے سابق کپتان اور دیگرذمہ داران اسے نظر انداز کرتے رہے، جو کہ ان کی نااہلی کی علامت ہے۔‘‘ 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین تبدیل ہونے کے بعد محمد حفیظ حالیہ دنوں ہی ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔قبل ازیں وہ یہ انکشاف بھی کر چکے ہیں کہ ٹی 20کرکٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا کام بھی انہوں نے کہا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’میں نے بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر کھیلنے پر رضامند کیا اور انہیں یہ بات سمجھانے میں مجھے دو ماہ لگ گئے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ہی ٹیم نہیں ہیں، ہمیں باقی کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا چاہیے۔‘‘





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں