Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationپنجاب میں مزید 13 بچے نمونیا کے سبب موت کی نیند جا...

پنجاب میں مزید 13 بچے نمونیا کے سبب موت کی نیند جا سوئے لاہور میں کتنےنئے کیسز سامنے آگئے؟



 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں مزید 13 بچے نمونیا کے سبب موت کی نیند جا سوئے، لاہور میں مزید 280 کیسز سامنے آ گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 122 افراد نمونیا کے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے جبکہ لاہور میں ایک بچہ جہان فانی سے کوچ کر گیا۔ 

رواں سال صوبے میں نمونیا کے 12 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، حکومت نے شہریوں کو نمونیا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں