Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanامریکی سٹوڈنٹ ویزہ کیلئے جعلی اسناد جمع کرانے پر خاتون گرفتار کنسلٹنٹ...

امریکی سٹوڈنٹ ویزہ کیلئے جعلی اسناد جمع کرانے پر خاتون گرفتار کنسلٹنٹ اور ساتھیوں کیساتھ کیا سلوک ہوا ؟ جانیے



کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی سٹوڈنٹ ویزہ  کیلئے جعلی اسناد جمع کرانے پر خاتون  کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کنسلٹنٹ اور 2افراد  کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہےاور مزید گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک خاتون کو جعلی تعلیمی اسناد جمع کروانے پر گرفتار کر لیا ۔ سرکل میں درج مقدم نمبر 2024 / 27 میں تفتیشی افسر انسپیکٹر بابر علی نے تحریر کیا ہے کہ کراچی کی رہائشی خاتون (دیوی پریانکا منگلانی) نے نارتھ امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپلائی کیا اور اس کی درخواست بمعہ اسناد کے کراچی کے امریکی قونصل خانے کو بھیج دی گئی۔

“جنگ” کے مطابق تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ اسناد جعلی ہیں ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد خاتون اور اس کو کنسلٹنسی فراہم کرنے والی دوسری خاتون جس نے اپنی خدمات کے لیے 15 لاکھ روپے وصول کیے اور دیگر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ باقی 3 گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں