Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsعمران ریاض اس وقت کہاں ہیں اور کس نے گرفتار کیا؟ ڈیلی...

عمران ریاض اس وقت کہاں ہیں اور کس نے گرفتار کیا؟ ڈیلی پاکستان نے پتا لگا لیا 



لاہور (غلام نبی سے)پاکستان کے معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیاہےاور اب انکشاف ہوا ہے کہ  انہیں ایف آئی اے یا پولیس نے نہیں بلکہ محکمہ اینٹی کرپشن  نے حراست میں لیاہے ۔

ڈیلی پاکستان کے ذرائع کے مطابق  عمران ریاض کو  رات اپنے پاس رکھنے کے بعد اس وقت محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا  ہے   تاہم ابھی ان کے خلاف  مقدمے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں ، معاملے کو کافی حد تک خفیہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

خیال رہے کہ عمران ریاض خان کو ان کی قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ۔ اس سے قبل عمران ریاض خان لاپتا ہو ئے تھے اور تقریبا ساڑھے 4 ماہ کے بعد وہ گھر واپس لوٹے تھے ۔عمران ریاض نے واپس آنے کے بعد کچھ عرصہ فیملی کے ساتھ گزارا اور اس کےبعد ایک مرتبہ پھر وہ یوٹیوب پر ایکٹو ہوئے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں