Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsپی ایس ایل 9: کراچی کنگز کیخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کیخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہے اور جیت کی تلاش میں آج میدان میں اتر رہی ہے۔

کراچی کنگز نے گزشتہ الیون کو ہی برقرار رکھا ہے جبکہ لاہور قلندرز میں شے ہوپ کو شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود کی قیادت میں کراچی کنگز محمد اخلاق، جیمز وینس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سیمز، حسن علی، میر حمزہ اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی ویندر ڈوسن، شے ہوپ، سکندر رضان، جارج لِنڈا، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

قلندرز کو اپنے گزشتہ تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل 9 میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہے، اسے ایک میچ میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں