Saturday, December 28, 2024
ہومSportsعباس آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

عباس آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر


فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔ اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچز جیت لیے ہیں جبکہ تیسرا میچ کل شیڈول ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں