Saturday, January 4, 2025
ہومPakistan گورنر پنجاب سے محسن نقوی کی ملاقات نگران سیٹ اپ کی کارکردگی...

 گورنر پنجاب سے محسن نقوی کی ملاقات نگران سیٹ اپ کی کارکردگی بارے آگاہ کیا



(24نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے گورنر پنجاب کو نگران سیٹ اپ کی 13ماہ کی کارگردگی سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نگران حکومت کی کارکردگی بارے گورنر پنجاب کو کتاب بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں:  نئے منتخب وزیراعظم آئندہ ہفتے حلف اٹھالیں گے

گورنر پنجاب نے عوامی فلاح کے منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر محسن نقوی اور کابینہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیڈر شپ میں نگران کابینہ نے عوامی خدمت، شفافیت اور گورننس کی اچھی مثال قائم کی۔

 دوسری جانب   وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ بادشاہی مسجد اورمزار اقبال کا دورہ کرتے ہوئے بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ کیلئے نئے میوزیم اور مزار اقبالؒ کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہی قلعہ کی بیرونی دیوار کے ساتھ لاہور فورٹ کیفے کا بھی افتتاح کیا۔ اُنہوں نے تبرکات مقدسہ کیلئے بنائے جانے والے نئے میوزیم کے معیار کو سراہا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے میوزیم میں تبرکات مقدسہ کی منتقلی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ عظیم ہستیوں سے منسوب تبرکات کو بہترین جگہ پر محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ نئے میوزیم میں تبرکات مقدسہ کو بہترین انداز سے علیحدہ محفوظ رکھا جائے گا۔ مزار اقبال ؒکے بیرونی احاطے میں نئی ٹائلز اور ماربل لگانے اور اندرونی حصے کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار اقبالؒ کی تعمیر وبحالی اور اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے صوبائی وزراء کے ہمراہ مزار اقبالؒ پر حاضری دی اوردعا کی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار اقبالؒ پر حاضری کیلئے عقبی دروازہ استعمال کرنے کے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر، مشیر وہاب ریاض،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،چیئرمین پلاننگ اینڈ بورڈ،خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد،آئی جی پولیس،والڈ سٹی اتھارٹی کے سربراہ کامران لاشاری،سیکرٹری اوقاف،سی سی پی او،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں