اسلام آباد( پی پی آئی)پاکستان میں بجلی کی بیشتر تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں جسکے بعد نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ان میں اصلاحات کی تجویز دی ہے۔نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کوئٹہ کمپنی کی کارکردگی سب سے خراب ہے، ملک میں بجلی وافر دستیاب ہے لیکن کمپنیاں اسے فروخت نہیں کر پا رہی ہیں۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف آئیسکو سو فیصد اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، اس نے پرانے واجبات بھی وصول کیے ہیں جبکہ فیسکو اور گیپکو سو فیصد کے قریب پہنچی ہیں۔ پیسکو، لیسکو اور کے الیکٹرک 90 فیصد سے اوپر ہیں لیکن کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، سیپکو اور حیسکو اپنے اہداف سے بہت پیچھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی وافر دستیاب ہے لیکن کمپنیاں اسے فروخت نہیں کر پا رہی ہیں۔ تکنیکی وجوہات کے سبب لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔