لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سکواڈ میں شامل پولیس موبائل الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے سکواڈ میں شامل پولیس موبائل حادثے کا شکار ہو گئی۔ تیز رفتاری کے سبب ائیرپورٹ روڈ پر پولیس موبائل الٹ گئی جس میں سوار 7 اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی وحید سیال کے نام سے شناخت کی گئی۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔