Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsپاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی


رمضان المبارک کی آمد قریب ہے عرب ملکوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

رمضان المبارک کی آمد قریب ہے جس کے لیے مسلم ممالک میں استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں عرب ملکوں اور دنیا میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ خطہ عرب کے ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے کا قومی امکان ہے۔ اس طرح ان ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔

عرب ممالک میں 11 فروری سے شعبان المعـظم کا مہینہ شروع ہوا تھا اور 10 مارچ کو 29 شعبان ہوگی۔

اس حوالے سے فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 یوم پر مشتمل ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا سکے گا۔

فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر کے مطابق 10 مارچ کو چاند، سورج کے کافی قریب ہوگا اور 11 مارچ کو دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند با آسانی دیکھا جا سکے گا۔

اس پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ہے کہ عرب ممالک میں یکم رمضان المبارک 1445 کا آغاز پیر 11 مارچ جب کہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر قرب وجوار کے ممالک میں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہو سکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں