Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanموٹروے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں کار اور بس میں...

موٹروے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں کار اور بس میں آگ بھڑک اٹھی



کلر کہار (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہو ر  اسلام آباد موٹروے پر کلر کہار کے قریب  درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے دوران ایک کار اور بس کو آگ لگ گئی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق موٹروے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا نے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چند مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

بتایا گیا ہے کہ نجی کمپنی کی ایک بس اور کار میں حادثے کے دوران آگ بھڑک اٹھی تاہم موٹروے پولیس اور ایمرجنسی سروس کی جانب سے بروقت امدادی سرگرمیوں کے سبب کوئی سانحہ پیش نہیں آیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں