Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanراولپنڈی اسلام آباد کی 126 فلور ملوں نے سرکاری گندم کا کوٹہ...

راولپنڈی اسلام آباد کی 126 فلور ملوں نے سرکاری گندم کا کوٹہ احتجاجاً نہ اُٹھایا



اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی دارالحکومت راولپنڈی اسلام آباد (شمالی پنجاب) کی 126فلور ملوں نے یکم مارچ 2024ء کو بدبو دار‘ ناقص اورمٹی ملی 5ہزار ٹن سرکاری گوداموں سے گندم نہیں حاصل کی اور نہ ہی گزشتہ روز پانچ ہزار ٹن یومیہ گندم کی قیمت 58کروڑ روپے اسٹیٹ بینک اور محکمہ خوراک کے مجاز بینکوں میں جمع کرا کے چالان لئے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب ریجن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق 15اپریل 2024 تک حسب سابق پانچ ہزار ٹن یومیہ گندم ایک سو چھبیس فلور ملوں کو اُٹھانا تھی۔ اس گندم کی قیمت 2300کروڑ روپے بنتی ہے جو حکومت کو نہیں ملے گی اور سرکاری گوداموں میں 40لاکھ ٹن گندم کا کیری اوور نئی فصل کے موقع پر موجود ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں