Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsسحر مرزا نے نکاح کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی تصویر شیئر...

سحر مرزا نے نکاح کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی


معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے نکاح کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

سحر مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر یہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اس نو بیاہتاجوڑے کو میچنگ رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سحر مرزا اپنے شوہر سے ملنے کے لیے پاکستان سے برطانیہ پہنچی تھیں۔

انہوں نے ایئر پورٹ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ اس مختصر سی ویڈیو میں سحر اپنے شوہر کے ساتھ گلے مل رہی تھیں جبکہ اُن کے شوہر کو ویڈیو میں صحیح سے نہیں دیکھا جا سکا تھا۔

اب سحر مرزانے اپنے فالوورز کا گلہ دور کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر اپنے نئے نویلے دولہے کے ساتھ واضح تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں