Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکراچی: انٹر نتائج پر طلبا کے احتجاج کے بعد کمیٹی قائم

کراچی: انٹر نتائج پر طلبا کے احتجاج کے بعد کمیٹی قائم


فائل فوٹو

کراچی میں انٹر سال اوّل کے نتائج میں بڑی تعداد میں طلبا کے فیل ہونے کے معاملے پر طلبا اور والدین کے احتجاج پر محکمہ تعلیم نے کمیٹی بنادی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کی کمیٹی میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز اور ایڈیشنل سیکریٹری و دیگر شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 7 روز میں محکمہ تعلیم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اس سے قبل منگل کو انٹر بورڈ کراچی کے تحت سال اوّل کے نتائج کے خلاف طلبا کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی اور انہیں فیل کردیا گیا یا انتہائی کم نمبر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا مستقبل تباہ کردیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی بورڈ کے نتائج 35 فیصد ہیں جبکہ باقی بورڈز کے نتائج کا تناسب دگنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں