Saturday, December 28, 2024
ہومSportsکرسٹیانو رونالڈو کب ریٹائر ہوں گے؟ گرل فرینڈ نے بتا دیا

کرسٹیانو رونالڈو کب ریٹائر ہوں گے؟ گرل فرینڈ نے بتا دیا


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے بتا دیا۔

پیرس فیشن ویک سے جارجینا روڈریگز کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اُنہیں اس وائرل ویڈیو کلپ میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ شاید  کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کیریئر سے ایک یا دو سال میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

جارجینا روڈریگز نے پیرس فیشن ویک میں کرسٹیانو رونالڈو کی سائن کی ہوئی لال رنگ کی میکسی پہنے ریمپ واک کرکے فٹبالر کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اکتوبر 2023ء میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی نظریں 2026ء کے ورلڈ کپ پر ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ میرے بارے میں یہ بھی کہتے ہیں کہ میں 40 یا 41 سال کی عمر تک فٹبال کھیلوں گا۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اپنے بارے میں ایسے اہداف طے نہیں کرتا لیکن میں خود کو جسمانی طور پر اچھی حالت میں محسوس کرتا ہوں اور میں اپنے کلب اور قومی ٹیم دونوں کے لیے کھیلتے ہوئے خوش ہوں اس دوران میں نے کافی گول کیے ہیں۔

اس لیے اب یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہو گئی ہیں کہ 39 سالہ فٹبالر اپنے غیر معمولی فٹبال کیریئر کے اختتام پر غور کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں