Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsبالی ووڈ کے معروف جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ...

بالی ووڈ کے معروف جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں


بالی ووڈ کی معروف، سابقہ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن میں علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی میں جہاں تینوں خانوں کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں اس شادی نے ایشوریہ اور ابھیشیک بچن کو بھی ایک کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس اس وقت آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے قبل منعقد کی گئیں پرتعیش تقریبات کی ویڈیوز اور تصوروں سے بھری ہوئی ہیں۔ متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن، اُن کی بیٹی شویتا، ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن اور آرادھیا ایک ساتھ شادی میں انٹری دے رہے ہیں۔

 ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریہ رائے، بیٹی آرادھیا اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

اس وائرس ویڈیو نے شوبز انڈسٹری کے معروف ترین اس جوڑی کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں