Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsانکوائری ہونی چاہیئے 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا؟ علی امین...

انکوائری ہونی چاہیئے 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا؟ علی امین گنڈا پور


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے نام فائنل کرنے کے بعد حتمی منظوری کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ 9مئی سےکس کو فائدہ ہوا، اس حوالے سے چیف جسٹس سےجوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے ، ایسانظام بنائیں گے کہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہو۔

علی امین گنڈاپورکے مطابق جیل میں قید بانی پی ٹی آئی جذبہ پہلے کی طرح ہے، وہ قائم ودائم ہیں اور کہتے ہیں کہ انصاف ہوناچاہیئے۔ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کاحق کسی کو نہیں، ہمارالیڈرحق اورسچ پرہےاللہ ہماری مددکرے گا، با بانی پی ٹی آئی انشاءاللہ جلد رہا ہوں گے۔

علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ایسانظام بنائیں گےکہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہوسکے،انکوائری ہونی چاہیےکہ9مئی سےکن کوفائدہ ہواچیف جسٹس سےدرخواست ہے جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ ہماری خواتین اب بھی جیلوں میں قید ہیں۔

بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے تھے۔ ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کی آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزراء، مشیر اور معاون خصوص کی فہرست تیار کی ہے جس پر پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں منظوری لی جائی گی۔

فہرست میں پشاور ڈویژن سے مینا خان آفریدی،قاسم علی شاہ، فضل شکور خان،تیمور سلیم جھگڑا اور میاں خلیق الرحمان فائنل کئے گئے ہیں جبکہ ملاکنڈ ڈویژن سے شفیع آللہ،شکیل خان،ڈاکٹر امجد علی،فضل حکیم اور ریاض خان کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح ہزارہ سے تاج محمد ترند،ارشد ایوب اور مردان سےظاہر شاہ طورو فیصل ترکئی،عبدلکریم تورڈھیراور عاقب آللہ کے نام شامل ہیں، بنوں سے زاہد اللہ وزیر، کوہاٹ سے افتاب عالم ایڈوکیٹ اور چارسدہ سے عارف احمد زئی کا نام بھی شامل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں