نئی حکومت نے آتے ہی پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ کر کے شہریوں کیلیے نئی مشکل کھڑی کر دی۔
پاسپورٹ فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق نارمل فیس 4500 جبکہ ارجنٹ فیس 7500 روپے کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 11200 روپے ہوگی جبکہ 10 سالہ نارمل کی فیس 6700 روپے ہوگی۔
دو روز قبل محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا تھا۔ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ڈیٹا انٹری نہیں ہو رہی تھی۔
حکام نے بتایا تھا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈکوارٹر سے مسئلہ سامنے آیا، مسئلے کو حل کر کے آپریشن جلد بحال کر دیا جائے گا۔