Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsطویل اور مختصر ترین روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

طویل اور مختصر ترین روزہ کن ممالک میں ہوگا؟


آئندہ ہفتے مقدس ماہ رمضان شروع ہو رہا ہے جس میں مسلمان سارا دن بھوکا رہ کر روزہ رکھیں گے۔

مقدس مہینہ ہر سال پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دو ہفتے پہلے شروع ہوتا ہے، اس سال دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک ٹھنڈے موسم میں آرہا ہے جس میں پاکستان کے کچھ شہر بھی شامل ہیں۔

ممکنہ طور پر رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ اس سال وہ کون سے ممالک ہوں گے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ طویل ہوگا یا وہ ملک جہاں سب سے کم وقت کے روزے ہوں گے۔

2024 میں رمضان کا مختصر ترین روزہ:

اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

2024 میں سب سے طویل روزہ کن ملکوں میں ہوگا؟

فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔

یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں