Sunday, January 5, 2025
ہومWorldفیس بک کی بندش سے مارک زکر برگ کو کتنا نقصان ہوا؟

فیس بک کی بندش سے مارک زکر برگ کو کتنا نقصان ہوا؟



(24 نیوز) دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمپنی ’ میٹا ‘کے زیر ملکیت سوشل میڈیا ایپلیکیشنز فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کی حالیہ بندش کی وجہ سے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کو اربوں ڈالرز کا  نقصان ہوگیا۔

منگل کو دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤن ہوگئیں تھیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے تھے،صارفین نے شکایت کی تھی کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا،صارفین کے مطابق انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم سروسز ایک گھنٹے سے زائد بند ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی تھیں،سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی بندش کی وجہ سے میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک دن میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،عالمی جریدے بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں زکربرگ کی کل مالیت ایک دن میں 2.79 ارب ڈالر کم ہو کر 176 ارب ڈالرز  ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص برقرار رہے۔

اس کے علاوہ عالمی طور پر بندش کے بعد میٹا کے حصص میں 1.6 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں مارک زکربرگ کی مجموعی مالیت میں کمی ہوئی جبکہ وال سٹریٹ مارکیٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا رہا،واضح رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت ایپس معطل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ’’پہلاروزہ 11 مارچ کو ہو گا‘‘





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں