Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessرمضان سے قبل شملہ مرچ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

رمضان سے قبل شملہ مرچ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ



کراچی میں رمضان المبارک سے قبل شملہ مرچ 600 سے 700 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔

کراچی کے بازاروں میں رواں ہفتے میں شملہ مرچ 200 کلو بھی فروخت ہوئی ہے۔ لیکن چند روز میں کراچی کے بازاروں میں شملہ مرچ 600 سے 700 کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمت بڑھنے کا سبب طلب بھی ہے۔ رمضان میں افطار کے لئے تیار کی جانے والی اشیاء میں شملہ مرچ کا استعمال اس کی طلب بڑھا دیتا ہے تاہم اضافے کی وجہ ماشہ خور بھی ہیں اور سٹہ باز بھی رمضان سے قبل سبزی اور پھلوں میں سٹہ کرنے پہنچ جاتے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق کسان سے وی وی آئی پی چورس شملہ مرچ کی خریداری ایک سو پچیس روپے کلو میں ہورہی ہے۔ چورس شملہ پرانی کی خریداری 88 روپے میں ہوئی ہے۔ قیمت کے برابر فی کلو منافع بھی شامل کرلیں تو قیمت دو ڈھائی سو روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن سبزی منڈی میں شملہ مرچ 400 سے 600 روپے میں فروخت ہوئی ہے۔ یہ اشارہ ہے سٹہ بازی کا۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور ایف بی آر اگر متحرک ہوں تو عوام کو سستی سبزی ملے گی اور ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے نئے لوگ ملیں گے۔ کمشنر پرائس لسٹ میں درجہ اول شملہ مرچ کا بازار کا بھاؤ 408 روپے اور ہول سیل بھاؤ 350 روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں