Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessلاہور: رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ


—فائل فوٹو

لاہور میں رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں پیاز کی قیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ ادرک 600 روپے کلو اور لہسن 650 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ٹماٹر 200 روپے فی کلو، لیموں 160 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ مٹر 120 روپے کلو، آلو 70 روپے کلو اور گاجر 60 روپے کلو مل رہی ہے۔

شہر میں شملہ مرچ 250 روپے کلو، بیگن 150 کلو فروخت ہو رہے ہیں، سبز مرچ 100 روپے  پاؤ اور کدو 120 روپے کلو ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ سیب 200 سے 300 روپے کلو، خربوزہ 200 روپے کلو، کیلا 180 روپے درجن اور کینو 300 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں